خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے رابطے کا انکشاف کردیا
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے پیسے جاری نہیں کریں گے، توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا۔ جیو کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آج ایک رابطہ ہوا ہے، یہ سمجھوتہ ہوا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، بطور پارلیمنٹیرین اپنے اختیارات کا تحفظ کرنا ہے، ہمیں پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کیا ہے، ہم چار تین کے فیصلے کو فوقیت دیتے ہیں ،تین دو کا فیصلہ نہیں مانتے، صرف عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذاکرات بھی ہوئے تو 2018 کے الیکشن سے شروع کریں گے، آئین میں صرف 90 دن کا نہیں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک دن میں الیکشن کرائیں، سب پر واضح ہونا چاہیے کہ آئین نے پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی کیا زیادتی ہوسکتی ہے جو اس وقت ہورہی ہے ، کیا مذاکرات کا ایجنڈا سپریم کورٹ دے گا؟ کیوں ہمیں ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے؟ مذاکرات کا ایجنڈا ہم خود طے کریں گے۔