نگران وزیراعلیٰ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کےعلاقے پہنچ گئے

cm mohsin

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے آج کچے کے علاقے پہنچ گئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام اورمتعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔م

محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی اورپولیس جوانوں کے حوصلے اورجذبے کو سراہا۔محسن نقوی نے پولیس کے جوانوں کو عید کی مبارکباداورعیدی دی۔محسن نقوی نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو آپریشن کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔پنجاب پولیس کے بہادرافسروں اورجوانوں پر فخر ہے۔کچے کے علاقے میں امن بحال کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجائے گا اوران عناصر کو کچے کے علاقے میں دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اورانسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر ”پاکستان زندہ باد“……”پنجاب پولیس زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی رحیم یار خان پہنچے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان ا نوراورمتعلقہ پولیس حکام نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کورحیم یار خان ائیر پورٹ پرکچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔محسن نقوی نے کہاکہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گااورکچے کے علاقے میں امن قائم کریں گے۔پولیس افسروں اورجوانوں کا حوصلہ بڑھانے پوری ٹیم کے ساتھ کچے کے علاقے آئے ہیں۔

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرعام تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات اورمنڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔محسن نقوی نے گجرات میں زیر حراست ملزم پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اورذمہ داروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منڈی بہاؤالدین میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورامن عامہ کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فی الفور عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ2 ماہ میں منڈی بہاؤالدین میں مختلف واقعات میں 24افراد کو قتل کیاگیا۔پولیس نے یہ کیس ٹریس کئے نہ ملزمان پکڑے گئے

Comments are closed.