کچے کے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے. عامر میر

0
45
Amir Mir

لاہور میں نگراں وزیراطلاعات عامر میر اور چیف سیکرٹری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عید پر کچے کے علاقے کا دورہ کرنا تھا لیکن جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر 3 راکٹ فائر کیے ، جس کا پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کیا، راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ایک دن قبل ہی کچے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ 15000 اسکوائر کلو میٹر کے علاقے کے اندر باز علاقوں میں پانی بڑھ جائے تو نوگو ایریا بنتا ہے ورنہ کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔ کوئی ایک انچ ایسی جگہ نہیں جہاں دشمن کا قبضہ ہو لیکن یہ ضرور ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اپنا ٹھکانا تبدیل کرلیتے ہیں۔ مختلف مقامات سے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ہم نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارمنٹ اور اسپیشل برانچ کے ساتھ آئی بی اور دیگر ایجنسیز کی مدد سے جو اطلاعات حاصل کیں ان سے پتا چلا کے جرائم پیشہ افراد کے تانے بانے علیحدگی پسند اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بھی ملتے ہیں۔ دو تین دن پہلے سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اس دوران دہشت گرد ہلاک ہوئے وہ خیبرپختون خوا اور پنجاب میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے پہلے اپنی چوکیاں قائم کیں، ایک طرف رحیم یار خان دوسری طرف راجن پور اور گڈو بیراج تک کے علاقے میں آپریشن جاری ہے، 23 ہزار 500 ایکڑعلاقہ جمعرات کی شام تک مکمل کلیئر کروالیا جبکہ 12 ہزار اسکوائر کلو میٹر کا علاقہ چند دن میں کلیئر کروائیں گے، جس کے لئے مزید 11 ہزار 500 کی نفری درکار ہے۔ مزید دہشت گردوں سے مقابلہ متوقع ہے، اس جگہ سے 14 افراد کو گرفتار کیا اور تین ہلاک ہوئے۔ کلیئر کیے گئے علاقے میں جلد صحافی برادری کا دورہ کروایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انھوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اجازت دی تو کچے کے علاقے میں ترقیاتی کام کروائیں گے، سڑکیں بنائیں گے تاکہ ڈاکو پانی آنے کے بعد کچے کے علاقے کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پختہ سڑکیں بنانے کا ارادہ ہے، دہشت گرد علیحدگی پسند جرائم پیشہ افراد اور اغواء برائے تاوان کرنے والے یہ اب وہاں ٹھکانے نہیں بن اسکتے، پچلے کچھ دن سے اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

Leave a reply