کراچی میں چاند رات پر فائرنگ؛ 13 افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں چاند رات پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں عیدالفطر سے متعلق پولیس نےسیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صوبےمیں 33ہزار560اہلکارفرائض انجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نماز عید کے لیے 4ہزار 242 مقامات ہیں۔مساجد ،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پرسیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کئی علاقوں میں فائرنگ جاری ہے تاہم پولیس پوسٹر شیئر کرنے کے باوجود تاحال کسی کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام حالانکہ پوسٹرز میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کیخلاف سخت ایکشن لیا جاوے گا.

Shares: