وزیراعظم شہباز شریف کا سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے، پاکستانی شہریوں کی بحفاظت سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے.
ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں اور سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے جبکہ سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں سے مسلسل رابطے کے لئے واٹس اپ گروپ گروپ بھی بنا دیا ہے تاہم سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے.
وزیر اعظم نے مزید کہا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے، ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے محفوظ نہیں ہیں لہذا پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے
دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سوڈان کے سفیر سے ملاقات کی، مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مصنوعی قلت پیدا کرکے چینی کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،کسی کو بھی اشیاءِ ضروریہ بالخصوص چینی کی قیمت بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے چینی کی قیمت، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کو چینی کی موجودہ ایکس مل قیمت، وزارتِ غذائی تحفظ کی جانب سے اعدادو شمار کے بعد لگائی گئی لاگت کے تخمینہ اور چینی کے ملک میں موجودہ اسٹاکس کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
وزیراعظم نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو چینی کی ایکس-مل پرائس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی جبکہ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے چینی کے پکڑے گئے سٹاکس کو صارفین کو سستے داموں فروخت کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔








