سکھر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

بچل شاہ میانی؛ کھروس برادری میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

سکھر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران راکٹ لانچر، جدید اسلحہ چل گیا جس کے باعث خواتین، بچوں سمیت 6 افراد مارے گئے۔ سکھر میں بچل شاہ میانی میں کھروس برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، چوری کے معاملے پر جھگڑا ہوا ہے، اس دوران فریقین کی جانب سے راکٹ لانچر اور دیگر جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے باعث چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں تین خواتین، دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شہزادی خاتون، ستن خاتون، مومل خاتون، سات سالہ بچی فرحانہ، تین سالہ کمسن صفدر شامل ہیں۔ ایک ہی گھر سے متعدد تمام جنازے اٹھنے پر عید کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہو گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری طرف دونوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس واقعہ کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

Comments are closed.