مردم شماری مسترد، ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی کو استعفے جمع کرادیے

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 7 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے غیر حتمی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج تسلیم نہ کرنے اور احتجاج کا ہر ممکن آپشن استعمال کرنے پرغور کیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کا مشورہ دیا جبکہ اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم اراکین مردم شماری کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ہوئی ملاقاتوں اور نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ مردم شماری میں 25 لاکھ گھرانوں کو گنا نہیں گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اراکین رابطہ کمیٹی موجود تھے۔

Shares: