بی آر ٹی پشاور کا خرچہ 92 ارب روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔ صوبائی وزیر

0
33
BRT

بی آر ٹی پشاور کا خرچہ 92 ارب روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔ صوبائی وزیر

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کا خرچہ 92 ارب روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خٹک نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 10 سے 12 ارب روپے درکار ہیں، سارا پیسہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قرضے کا ہے جو سود سمیت واپس کرنا پڑے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
شاہد خٹک کا مزید کہنا تھا بی آر ٹی پشاور کے لیے بینک گارنٹی بھی جعلی نکلی، گارنٹی دینے والے ویسٹ انڈیز بینک کا دنیا میں وجود ہی نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کو 2 سال میں 6 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply