نظروں کو دھوکا دینے والی گذرگاہ کے ڈیزائن نے متعدد برطانوی سائیکل سوار زخمی کر دیے.
برطانیہ میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کی خاطر کئے جانے والے حالیہ چند اقدامات خود ٹریفک بالخصوص سائیکل سواروں کے لئے وبال جان بنا دیا ہے۔ گذشتہ سال شہر برسٹل کے قریب سائیکل سواری کیلئے بنائی گئی لین نے 60 سواروں کو زخمی کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کینشام ہائی اسٹریٹ پر ایک سائیکل لین نظری دھوکا پیدا کر رہی ہے اور سائیکل سواروں کو گرا کر زخمی کرنے کا موجب بن رہی ہے۔ سائیکل سواروں نے بتایا کہ لین کے ایک طرف سرمئی رنگ کا چھوٹا فٹ پاتھ ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے جو بظاہر لین کا حصہ لگ رہی ہیں اور سواروں کو اس بات پر قائل کر رہی ہیں کہ سطح برابر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
جبکہ اس کی وجہ سے اب تک 21 افراد نے سائیکل لین تیار کرنے والی باتھ اور نارتھ ایسٹ سمرسیٹ کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک مقامی کونسلر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر لین کا ڈیزائن ٹھیک نہ کیا گیا تو اس کی وجہ سے کوئی سائیکل سوار مہلک طریقے سے بھی زخمی ہو سکتا ہے۔








