پاکستان بایو انجینیئرنگ اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکتا ہے. یوآئی ٹی یونیورسٹی سیمینار
کراچی میں واقع عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ’اے فیوچروِد بایوانجینیئرنگ‘ کے نام سے ایک روزہ شاندار سیمینار منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے ماہرین، سائنسدانوں، اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سی ای نے انتہائی اہم مقالات پیش کئے۔
اس تقریب کا مقصد زراعت، صحت، صنعت اور دیگر شعبوں میں حیاتیات (بائیولوجی) کے اشتراک اور جدید رحجانات پر گفتگو تھا۔ پھر شرکا نے اکیسویں صدی کے تناظر میں بایو انجینیئرنگ، جینیاتی (جینیٹک) ٹیکنالوجی اور صنعتی استعمال پر بھی سیرحاصل گفتگو کی۔ اس سیمینار میں پرویز ہودبھائے، سمیر ہودبھائے، ڈاکٹر اطہر اسامہ، ڈاکٹر زہرہ حسن، ڈاکٹر شہپر مرزا، ڈاکٹر اسٹیفن لائن، ڈاکٹر جوہرعلی، ڈاکٹر صبیح انوراور ڈاکٹر امِ کلثوم نے خطاب کیا۔
یو آئی ٹی یورنیورسٹی کی جانب سے بائیوانجینئرنگ کے مستقبل کے عنوان سے ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بیالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین ومحقیقین، تعلیم و تحقیق سے وابستہ افراد، جامعات کے وائس چانسلرز، انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستان بھر کی بڑی جامعات کے طلبہ اوراس مزکورہ شعبہ کے ماہرین نے شرکت کی ۔ سمپوزیم میں ماہرین بیالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے میں دنیا بھرمیں ہونے والے تبدیلیوں موجودہ حالات اور مستقبل کے امکانات پر بحث و مباحثہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
چانسلر یوآئی ٹی یونیورسٹی حسین ہشام نے کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے اسی تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے یو آئی ٹی یورنیورسٹی نے نئی ابھرتی ہوئی فیلڈزپرتبصرہ کرنے کے لئے ملک بھر سے نامورسائسدانوں کو مدعو کیا ہے۔








