پولٹری فارم کے منشی کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا گیا،

نشتر کالونی پولیس نے جھنگ سے 22 سال قبل قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ،مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،اشتہاری نے اپنے ساتھیوں سے مل کر منشی کو چارپائی سے باندھ کر گلے میں تار کا پھندہ ڈال کر قتل کیا تھا ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان نے ذاتی رنجش پر منشی عبدالحمید کو قتل کیا تھا اشتہاری عبدالغفار 22 سال سے ضلع جھنگ میں شناخت تبدیل کر کے رہ رہا تھا اشتہاری مجرم قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

دوسری جانب اسلام پورہ پولیس کی انسداد موٹر سائیکل چوری کے حوالہ سے کامیاب کارروائی .دو رکنی متحرک وقار عرف موٹا موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئییں،ملزمان مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے ،ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش لاہور شہر میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ وقار عرف موٹا اور اسکا ساتھی سلیمان شامل ہیں،

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں شاد باغ پولیس کی انسداد پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی ،آن لائن اور ٹک ٹاک پر پتنگ فروشی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ سازی و فروشی کا گھناؤنا دہندہ کر رہے تھے ملزمان آن لائن بکنگ کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پتنگوں کی سپلائی کرتے .ملزمان پتنگوں کی آن لائن نمائش کرتے اور لوگوں کو خریداری پر اکساتے ،ملزمان پتنگ بازی کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر وائرل کرتے ،ملزمان کے قبضہ سے 1200 پتنگیں 12 کلو گڈی کاغذ 6 توڑے بانس 1260 بانسی تیلے اور غیر قانونی اسلحہ رائفل برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان میں اعجاز بلوچ عرف موتی اور عباس شامل مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس پی سٹی نے پتنگ سازی کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاد باغ پولیس ٹیم کو شاباش دی،

Shares: