مبینہ آڈیو لیکس؛ ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونا لازمی ہے. میاں نواز شریف
مسلم لیگ نواز کے سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےنوازشریف نے اپنے یقین کا اظہارکیا کہ ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے ثاقب نثار پرملک کے آئین کی خلاف ورزی کرکے قانون شکنی کا الزام لگایا۔
خیال رہے کہ نواز شریف کے یہ ریمارکس سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے تبصرے کے جواب میں آئے ہیں، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزام لگایا تھا کہ وہ ججوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے مفادات کے خلاف کام کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سابق چیف جسٹس کے بارے میں جوکہنا چاہتا ہوں، مائیکروفون پر نہیں کہہ سکتا، جو لوگ قانون توڑتے ہیں وہ براہ راست جیل جاتے ہیں، ثاقب نثار کیا دفاع کریں گے؟ واضح رہے کہ اس سے قبل قبل ناصرف ثاقب نثار بلکہ ان کے بیٹے اور ساس کی بھی آڈیو لیک ہوچکی ہیں.








