عمران خان چلے نہ چلے لیکن ملک ضرور چلے گا. میاں نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان چل سکے یا نہیں لیکن ملک چلے گا۔ جبکہ لندن میں صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔

صحافی کی طرف سے عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے لیکن ملک چلے گا۔ جبکہ صحافیوں نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا نواز شریف نے جواب نہیں دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
جبکہ قبل ازیں نواز شریف نے کہا تھا کہ مذاکرات ملک و قوم کے لئے کیئے لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک و اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ اور ملک کو جنہوں نے ساڑھے تین سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں۔ ہمیں فوری طورپر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

Shares: