ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

0
57
supreme

ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیےکل ساڑھے 11 بجے مقرر ہوگیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ لہذا سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نےکہا تھا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

یاد رہے کہ 4 اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپےکے فنڈز فراہم کرنےکی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تیسری مہلت بھی گزرگئی، سپریم کورٹ نے حکومت سے فنڈز جاری کرنےکی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

Leave a reply