شہزاد رائےکو ایجوکیشن ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائےکو تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ایوان صدر میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ‘ایجوکیشن ایکسی لینس ریکگنیشن’ کے عنوان سے تقریب منعقدکی گئی۔ جبکہ صدر پاکستان نے تعلیمی اصلاحات اور بچوں کی معاونت کے لیے خدمات سرانجام دینے پر شہزاد رائےکو ایجوکیشن ایکسی لینس ایوارڈ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نہ صرف اپنی خوبصورت گلوکاری کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے ہیں بلکہ فلاحی کاموں اور تعلیمی میدان میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔ انہوں نے2002 میں ‘زندگی ٹرسٹ’ کے نام سے ایک فلاحی ادارے کا آغاز کیا جس کا مقصد غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
یاد رہے کہ اس سے قبل نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے گلوکار شہزاد رائے کی خدمات کا اعتراف کیا تھا جبکہ ملالہ کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے اچھے انسان ہیں، ہم ان کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں میں لڑکیوں کے سکول کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اس سکول میں لڑکیوں کو نصاب کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ملالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ساتھ اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

Shares: