جہلم؛ صحافی امتیاز بیگ جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

0
44
Crime-Scene

جہلم؛ صحافی امتیاز بیگ جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

جہلم میں نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے صحافی امتیاز بیگ کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس جبکہ آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا امتیاز بیگ کی وفات پر اظہار افسوس اور ڈی پی او جہلم کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے. واضح رہے کہ سینئر صحافی سماء جہلم کے نمائیندے امتیاز بیگ قاتلانہ حملے میں جانحق ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق امتیاز بیگ مسجد میں نماز کے بعد گھر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فرار یوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حافظ امتیاز بیگ گزشتہ 8سال سے جہلم سماء ٹی وی کیساتھ منسلک تھے۔ سینئر صحافی اور پولیس کے اعلی حکام ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے جبکہ صحافی کی شہادت پر جہلم کی صحافی برداری میں سوگ کی فضا ہے. سینئر صحافی حافظ امتیاز بیگ کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کرائم سین وزٹ پر خود پہنچ گئے جبکہ ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او صدر، ایس ایچ او سٹی اور پولیس بھاری نفری ہسپتال اور موقعہ پر موجود تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے مطابق ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے اور موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام زاویوں اور پہلوؤں سے تحقیقات کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے گی.

Leave a reply