کل سے فلورملز کو گندم کی سپلائی شروع ہوجائے گی، تحریری معاہدہ طے پا گیا

0
48
Wheat

کل سے فلورملز کو گندم کی سپلائی شروع ہوجائے گی، تحریری معاہدہ طے پا گیا

حکومت سندھ اورفلورملزایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔اورمحکمہ خوراک سندھ اورفلورملزمالکان کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت کل سے فلورملزکو گندم کی سپلائی شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں گندم اورآٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئےحکومت سندھ اورفلارملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں جانب سے تحریری معاہدہ بھی کیا گیا ہے ، اس معاہدے کے تحت کل سے سندھ بھر میں فلورملز کو کل سےپانچ لاکھ بوری گندم کی سپلائی شروع کر دی جائے گی۔

میڈیا کو حاصل معاہدے کی کاپی کے مطابق کل سے فلورملزکوپانچ لاکھ بوری گندم کی سپلائی شروع ہوگی،گندم کی کوالٹی کی تصدیق فلورملزنمائندےاورمحکمہ خوراک کےافسران مشترکہ طور پر کریں گے۔ معاہدے کے مطابق 15مئی سے پورے سندھ سے گندم کراچی لانے کی اجازت ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

ادھر گندم کافی مہنگی ہوگئی اور ایک بوری گندم جس کا وزن تقریبا 100 کلو ہے کی قیمت 13000 روپے ہوگئی ہے حالانکہ اس وقت گندم کا سیزن ہے لیکن پھر بھی یہ گندم کافی ہوگئی ہے اور عوام کافی پریشان ہے.

Leave a reply