ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر ہے. بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سےکشمورتک عوام نےپیپلزپارٹی پراعتماد کیا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پراللہ کے شکرگزارہیں ، سندھ بھر میں عوام نےپیپلزپارٹی پراعتماد کا اظہارکیاہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی،حیدرآبادسمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالےہوں گے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین وکاوَنسلرزہرگلی کوترقیاتی عمل کاحصہ بنائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کامیابی عوام کےاعتماد،کارکنان کی قربانیوں،جیالوں کی محنت کاثمرہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نےسندھ کےضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو برتری دلانے کا الزام لگا دیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ طاقت کے زور پر بدمعاشی قبول نہیں کریں گے،نیوکراچی میں ایساکیاہواکہ پیپلزپارٹی کوبرتری دلائی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
انہوں نے کہا کہ نیوکراچی میں پیپلزپارٹی کا کتنا ہولڈ ہے، انہوں نے کتنا کام کرایا ؟گزشتہ رات بھی نیوکراچی یوسی4 میں ٹھپے لگائے جارہے تھے، جماعت اسلامی8یونین کونسلز میں جیت رہی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اب تک کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

Shares: