وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو کل عدالت پیشی کے بعد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو کل عدالت پیشی کے بعد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو آئی ایس پی آر نے عمران خان کے خلاف ایک مذمتی پریس ریلیز جاری کی ہے، جس میں ان کی جانب سے اداروں اور عسکری قیادت ’بے بنیاد الزامات‘ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ادارہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات اور پراپیگنڈا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا کرنے کا حق رکھتا ہے۔ عمران خان سمیت اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد گرفتاریوں کو فیصلہ کیا ہے۔ ممکنہ طور پر گرفتار کئے جانے والے پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں میں فواد چوہدری، شاہ محمود، فرخ حبیب، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل، علی زیدی و دیگر شامل ہیں۔








