اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کو ملا بڑا ریلیف

0
47
imran khan

عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکر لی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس کے بعد دیگر تمام مقدمات میں بھی ضمانت منظور کر لی

‏عمران خان کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف سامنے آ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی اور اس کے بعد ہونے والے کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم‏ دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس احاطے سے جو غیر قانونی گرفتاری ہوئی کیا آپ نے کوئی مقدمہ دیا ؟عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی

عمران خان اس وقت اسلام آبا دہائیکورٹ کے اندر ہی موجود ہیں اور دیگر مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی،

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی،عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply