توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی،پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانیکا فیصلہ

کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ،شرپسندوں کی شناخت کریں اور پائیں انعام
danda

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی پیدا شدہ صورتحال ،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، سول و عسکری تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

اجلاس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ او رجلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیاگیا۔ کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

دوسری جانب لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے، شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، شرپسند ڈنڈوں پتھروں،پٹرول بموں کے ساتھ آئے تھے اور املاک کو نقصان پہنچایا، سیکورٹی ادارے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں،سکیورٹی اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر شواہد اکٹھے کئے، شرپسندوں میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان ، علی حسن عباس، چوہدری مسعود معراج اور محمد تیمور ،علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید اور یوسف گلزار شامل ہیں، مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے افراد کی تصاویر دی گئی ہیں، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری میں مدد کریں اور دو لاکھ انعام حاصل کریں، معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

Comments are closed.