کوہاٹ: فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

0
30

کوہاٹ: فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں گزشتہ روز حد بندی تنازعے پر قتل ہونے والے 16 افراد کی نما جنازہ سخت کشیدگی میں ادا کر دی گئی، جبکہ مظاہرین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پرانڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی جبکہ تفصیلات کے مطابق سنی خیل اور اخوروال اقوام کے مابین حد بندی تنازعہ پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سنی خیل کے بارہ افراد اورخوروال کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین زخمی ہوئے،جس کےبعد قوم سنی خیل کے لوگوں نے بارہ لاشوں کو انڈس ہائی وے پر رکھ کراحتجاج کیا، جو 8 گھنٹے جاری رہا۔

اس موقع پر پشاور سے کراچی جانے والی انڈس ہائی وے بند رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔مقامی عمائدین ملکان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے درمیان مذاکرات ہوئے،امن کمیٹی کی کوششوں سے سات دن کے لیے فائر بندی کردی گئی، خلاف ورزی کرنے والے قوم کو جرمانہ کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
اس کے بعد دونوں اقوام نے نماز جنازہ کے بعد لاشوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سپردخاک کر دیااور انتظامیہ کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے عارضی طور احتجاج ختم کرکے روڈ کو کھول دیا ہے تاہم واضح رہے سنی خیل اور اخوروال قوم کے مابین کافی عرصہ سے بلندر پہاڑی کی جد بندی پر تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں کئی بارجرگے بھی ہوئے مگر کوئی نتیجہ نا نکل سکا۔

Leave a reply