گرفتاری کا ڈر،عثمان بزداردل کی تکلیف میں مبتلا

0
35
usmanbu

احتساب عدالت میں عثمان بزدار اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،وکلاء نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ، وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گیے ہیں، ان کی حالت خراب ہے، حاضری معافی دی جائے، فاصل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے ہر تاریخ پر نیا بہانہ سامنے آتا ہے، ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے، ان کو جلاؤ گھیراؤ میں گرفتاری کا ڈر ہے،

واضح رہے کہ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب نے عثمان بزدارکو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے رکھا ہے، لیکن ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے تاحال نیب میں جواب جمع نہیں کرایا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 18 مئی تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی ہے۔دوسری جانب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس
عثمان بزدار 19مئی کو اینٹی کرپشن میں طلب
عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں،عدالت
اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی 17 اپریل کو طلب
رشوت لیکر گھوسٹ سکول کھلوانے پرعثمان بزداربھائی اور فرنٹ مین سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

Leave a reply