ایف آئی اے طلبی پر مونس الہی کا ردعمل سامنے آگیا

0
41
moonis ilahi

مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا، پیش نہ ہونے پر کارروائی ہوگی

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے جبکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کو پیر کے روز طلب کیا ہے۔ حکام ایف آئی اے کے مطابق 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہونے پر مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا۔

ایف آئی اے نے مونس الہی کو پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی جب کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نوٹس کا واحد مقصد مجھے طلب کر کے کسی بھی کیس میں گرفتار کرنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ نے ایف آئی اے کے نوٹس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ 8 ٹرانزیکشنز جن کی کل رقم تقریباً سوا 5 کروڑ بنتی ہے، یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے اور کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
مونس الہیٰ نے کہا کہ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں پہلے ہی ظاہر کرچکا ہوں، اگر ایف آئی اے کو اتنی توفیق ہوتی تو متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھا کر دیکھ لیتے اور یہ نوٹس نکالنے کی نوبت نہیں آیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلا کر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

Leave a reply