وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کردی ہے
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ بیرونی قرض کی رپورٹ وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں 60.5 فیصدکمی ہوئی جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض ملا، گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 13 ارب ڈالر غیرملکی قرض اور امداد ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالرکا قرض ملا، عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب سے آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیاگیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔