اسلام آباد؛ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ، وائلڈ لائف ٹیموں کی آگ بجھانے کی کوشش جاری

0
52
Margala Hills

اسلام آباد؛ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ، وائلڈ لائف ٹیموں کی آگ بجھانے کی کوشش جاری

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ جبکہ آگ سید پور ویلج سے اوپر جنگل کے ایریا میں لگی جس قابو پانے کے لئے وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں فائر بریگیڈ اور وائلڈ لائف کی ٹیموں کی مارگلہ ہلز پرلگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد دنیا کے ان چند دار الحکومتوں میں سے ایک ہے جو کسی نیشنل پارک کے ساتھ قائم ہے۔ مگر خوابوں کی اس زمین میں ہر وقت شیطانی منصوبے بھی پنپتے رہتے ہیں۔ جبکہ ہر سال مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں کئی آتشزدگیاں ہوتی ہیں۔ بہار میں آتشزدگی پرندوں کے گھونسلے جلا دیتی ہے اور چھوٹے روڈینٹس، رینگنے والے اور ممالیہ جانوروں کو ہلاک کر دیتی ہے۔ زمین پر موجود کوئی بھی چیز جل کر راکھ ہوجاتی ہے۔ ایک دفعہ جب جنگل میں آگ بھڑک اٹھے تو اسے تباہی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ساتھ قائم دیہات میں 1000 سے زائد بے روزگار نوجوان رہتے ہیں۔ آگ لگنے کے موسم، یعنی عموماً مئی سے جولائی کے درمیان ان میں سے 300 سے 400 نوجوانوں کو فائر فائٹر کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

Leave a reply