لاہور؛ دوحہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

0
33

لاہور؛ دوحہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہورائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے جبکہ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شریف دوحہ جانے کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

Leave a reply