موجودہ معاشی رکاوٹوں سے نمٹنے میں پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کے لیے ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک بروکریج اور کارپوریٹ ایڈوائزری فرم ’کے ٹریڈ سکیورٹیز‘ KTrade Securities نے احمد اینڈ قاضی ایڈوکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کا اعلان کیا ہے۔
KTrade اور احمد اور قاضی کے درمیان اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (MoU) طے پا گیا جس کا مقصد جدید فنانسنگ سلوشنز تیار کرنا ہے جو پاکستانی کمپنیوں کو سرمایہ اکٹھا کرنے اور فنانسنگ حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جس سے وہ جاری میکرو اکنامک چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔
احمد اور قاضی ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹس، ایک اختراعی قانونی فرم کے طور پر، ایک متاثر کن ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں جس میں قابل ذکر کامیابیاں شامل ہیں جیسے کہ پاکستان کا پہلا کمرشل پیپر متعارف کرانا، SECP سے منظور شدہ پہلے سات سکیورٹائزیشن ٹرانزیکشنز کو آسان بنانا، پہلے گرین بانڈ کا اجراء، پہلے درج ترقیاتی REIT کا آغاز کرنا اور ٹوکن رجسٹرڈ مارگیجز متعارف کروا کر بینکاری صنعت میں انقلاب برپا کرنا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کامیابیوں نے پاکستان میں قانونی اور مالیاتی منظر نامے کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ تعاون کے تحت KTrade اور احمد اور قاضی مشترکہ طور پر تربیتی ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کریں گے، یہ اقدامات کاروباری افراد اور ریگولیٹرز کو اکٹھا کریں گے۔ معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم، کیپٹل مارکیٹ، کارپوریٹ فنانس اور پاکستانی انٹرپرائز کی ترقی کو فروغ دیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی فرم کاکہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس اشتراک سے ملک کی موجود غیرمعمولی میکرو اکنامک چیلنجز کے ماحول میں کارپوریٹ سیکٹرز اور کاروباری طبقات کیلئے قانونی اور مالیاتی معاملات میں بہتر رہنمائی اور مدد حاصل ہو سکے گی۔