آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن،پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

0
35
supreme

تحریک انصاف نے آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جا سکتا ،سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے توسط سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ،آئینی درخواست وفاقی حکومت کے بنائے گئے کمیشن کیخلاف دائر کی ،سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی, جسٹس عامر فاروق اور جسٹس نعیم اختر افغان ہمارے لئے معزز ہیں ہم نے درخواست ان ججز کے خلاف درخواست دائر نہیں کی ،ہم نے حکومتی بدنیتی کو چیلنج کیا ہے ،یہ کمیشن عدلیہ پر حملہ ہے ،ہم نے آئینی درخواست میں پانچ نقاط کو چیلنج کیا ،سپریم کورٹ طے کر چکی ہے کہ فون ٹیپ نہیں ہوسکتا ،ان آڈیوز کو ٹیپ کس نے اور کس اتھارٹی کے تحت کیا ،ان آڈیوز لیکس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں سپریم کورٹ خود ایک جوڈیشل کمیشن بنا کر اس پر تحقیقات کرے سوال یہ بھی ہے کہ آڈیو ٹیپ کرنے کے بعد انہیں اپلوڈ کون کررہا ہے عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عدلیہ کے سامنے آواز اٹھائںجعلی یا اصلی آڈیو ویڈیو کا کاروبار چلایا جارہا ہے

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ججز سے متعلقہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر کمیشن میں شامل ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق بھی کمیشن میں شامل ہیں،وفاقی حکومت نے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیشن جوڈیشری کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیوز پر تحقیقات کریگا یہ آڈیو لیکس درست ہیں یا من گھرٹ کمیشن اس بارے میں تحقیقات کرے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا کمیشن ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا،وکیل اور صحافی کے درمیان بات چیت کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی سابق چیف جسٹس اور وکیل کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہوگی کمیشن سوشل میڈیا پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے داماد کی عدالتی کارروائی پراثرانداز ہونے کے الزامات کی آڈیو لیک کی تحقیقات کریگا،کمیشن چیف جسٹس کی ساس اور ان کی دوست کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

Leave a reply