سونا کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت غریبوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1972 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 237300 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 203446 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں 50 روپے اور 42.87 روپے اضافے کے بعد بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم دوسری جانب ملک میں جاری غیر یقنیی سیاسی صورتحال کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، ایک مرتبہ پھر بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں محض 10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم بعد میں مندی کی واپسی ہوئی۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس سے بھی زیادہ کی مندی دیکھی گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار 404.12 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 41195.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.97 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 489 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زیادہ تر شیئرز کے فروخت کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی بحران اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے کم امکانات کے ساتھ نئے بجٹ میں کارپوریٹ شعبے پر مزید ٹیکسوں کی خبروں نے مارکیٹ میں منفی رجحان کو جنم دیا۔

Shares: