مزید دیکھیں

مقبول

ایکس پر یوکرین سے سائبر حملہ، سروس متاثر

دنیا کے مشہور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر)...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے سے قبل تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ 14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جبکہ سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ پولنگ سے ایک ہفتہ قبل تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
تاہم خیال رہے کہ دنیا بھر میں حمتی مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra