انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند

ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

ادھر جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔ جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے میں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔ جبکہ ادھر بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے، بنگلادیش میں107 ٹکے، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اوربھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔

Shares: