فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب

0
45
amir mir

فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہدا کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھے ہیں، یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ جبکہ پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ڈوب مرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعویٰ کر کے پھر سے اپنی جیب گرم کر لی۔

اپنے ایک بیان میں عامر میر نے کہاکہ عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے، یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی، 25 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

Leave a reply