تحریک انصاف چھوڑنے والے عدت بھی پوری نہیں کررہے۔ شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے میں میراتھن لگی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جارہے ہیں، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے میں میراتھن لگی ہوئی ہے اور بزدل عدت بھی پوری نہیں کررہے، ہردور میں ضرورت مندوں اور مفادپرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 23, 2023
ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے، 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں کو رہا کریں۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کے علاوہ علی شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا