انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے ، عمران خان کا سویپر انکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے دہشتگردی عدالت گیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ضمانتی شہروز نے بیان دیا کہ میں عمران خان کے گھر پر خاکروب ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مچلکے کیسے منظور کر لیں، عمران خان پیش نہ ہوئے تو آپ ذمہ دار ہونگے؟ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کیس کی سماعت کی ،سویپر نے تین لاکھ روپے ضمانتی مچلکے دینے کے بعد واپس لے لیے ،عمران خان نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت سے 9 مئی کے تینوں واقعات میں عبوری ضمانت کروائی تھی

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ٫ فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171 مین اعجاز چوہدری اعجاز نامزد ہے ،انسپکٹر زاہد سلیم نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،اور کہا کہ ملزم سے اسلحہ برامد کرنا ہے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، ڈپٹی ہراسیکیوٹر امجد جاوید نے بھی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،

Shares: