وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات ہوئی ہے

وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں. ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے. مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے.ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا. تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

Shares: