راولپنڈی؛ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی، مزاحمت پر سیشن جج جاں بحق جبکہ ڈاکو زخمی

راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج سردار امجد الیاس جاں بحق ،ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہوگئے ہیں جبکہ راولپنڈی پولیس کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی،مزاحمت پر سیشن جج سردارامجد الیاس جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا۔ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جج بطوراحتساب عدالت میرپورخدمات سرانجام دے رہے تھے۔ خیال رہے بعدازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حکام نے تفتیشی کام شروع کردیا ہے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

واضح رہے کہ آج کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتیاں عروج پر ہیں جبکہ گزشتہ دنوں پروفیسر طاہر نعیم ملک سے بھی اسلام آباد میں ہی موبائل اور قیمتی سامان گن کی نوک پر لوٹ لیا گیا تھا.

Shares: