جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد ماردیئے گئے.
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔