فیصل آباد ائیرپورٹ کا رن وے بھی آپریشنل کردیا گیا. ترجمان

0
38
CAA

تعمیر نو کے بعد فیصل آباد ائیرپورٹ کا رن وے بھی آپریشنل کردیا گیا. ترجمان

فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کو بھی تعمیر نو کے بعد آپریشنل کر دیا گیا۔ترجامن کے مطابق دوبارہ تعمیر کیے گئے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 بدھ کی رات 10 بجے اتری۔ اس موقع پر ائیرپورٹ مینیجر، سینئر اے ٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔

لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سی اے اے کو مبارکباد بھی دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیصل آباد ائیرپورٹ کے رن وے کی تعمیر نو پر 4 ارب روپے لاگت آئی۔

جبکہ اس سے قبل کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مین رن وے (13L/31R)کی اپ گریڈیشن مکمل اور اپریشنل کردیا گیا تھا اور مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 (اسلام آباد-کوئٹہ) صبح 6بجکر 20 منٹ پر اتری تاہم ائرپورٹ مینیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے ترجمان کے مطابق اپ گریڈ ڈ رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس نےائرپورٹ مینیجر سے ملاقات کی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کے مطابق پائلٹس نے ملاقات میں ائرپورٹ مینیجر کو پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی، ہم نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، پائلٹس ، رن وے پر نصب پاپی لائیٹس شاندار ہیں، پائلٹس، انہوں نے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن پر پانچ ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ائرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے، اکیو کوڈ 4ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم (دن/رات) میں اتر سکیں گے

Leave a reply