پی ٹی آئی رہنماء ترین گروپ میں شامل

0
39
Tareen

سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین کے گروپ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور میں جہانگیر ترین سے سابق صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سعید الحسن نے ملاقات کی اور ملاقات میں پیر سید سعید الحسن نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سید سعید الحسن کا تعلق نارووال سے ہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 46 نارووال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جہانگیرترین سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک نعمان لنگڑیال نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام سے متعلق مختلف تجاویزپر بھی غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام اور نام سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے لاہور اور اسلام آباد میں 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما بھی شامل ہیں۔

Leave a reply