پرویز الہیٰ عدالت پیشی،تفتیشی نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

0
37
پرویز الٰہی

تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کر دیا گیا

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، چودھری پرویز الہیٰ کو سینئر سول جج محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے احاطے میں میڈیا اور وکلاء کو بھی داخلے سے روکا گیا، تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی عدالت میں استدعا کر دی، چوہدری پرویز الٰہی کے وکلا کی جانب سے کیس کو ڈسچارج کرنے پر دلائل دیئے جا رہے ہیں ،

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چٹان کی طرح مضبوط ہوں پی ٹی آئی کے تمام لوگ مضبوط رہیں،پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا ،مجھے حوالات میں دوائی تک نہیں دی گئی مجھے تھانے کے سب سے خراب علاقے میں رکھا گیا،مجھے یہاں زندان میں رکھا گیا ،مجھے باتھ روم بھی نہیں جانے دیا گیا، آج عدالت میں بتاؤں گا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کیس کو ڈسچارج کر تے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تاہم انہیں رہائی ملتے ہی فورا ً دوسرے کیس میں حراست میں لے لیا گیا تھا،

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

۔

Leave a reply