سپریم کورٹ ،وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا گیا نیا قانون بھی چیلینج کر دیا گیا
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون چیلینج کردیا گیا ،ریاض حنیف راہی نے قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، ریاض حنیف راہی نے نئے قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی، سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمامی امور، وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئینی سے متصادم ہے،پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑہا سکتی ، قانون کو آئین سے متصادم قرار دیکر خارج کیا جائے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں آڈیو لیک کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست معاملہ ،ریاض حنیف راہی نے توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات پر اپیل دائر کردی ،اپیل میں کہا کہ جسٹس فائز عیسی آڈیو لیک کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی حکم عدولی پر کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بلا جواز ہیں توہین عدالت درخواست پر اعتراضات کو ختم کرکے توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے ریاض حنیف راہی کی توہین عدالت درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
آڈیو لیک کمیشن معاملہ ،مبینہ آڈیو لیک میڈیا پر نشرنہیں ہو سکتے،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرادی ،صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری نے معاملے پراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ لارجر بینچ کے سامنے رکھ دیا ،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیکس کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے ریکارڈ سے متعلق متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس کو میڈیا پر نیوز آئیٹم بنانے سے روک رکھا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیک سے متعلق پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا سمن معطل کر رکھا ہے لاہور ہائیکورٹ غیر قانونی ریکارڈنگ کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کا حکم دے چکی ہے عدالتی فیصلوں کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے








