پشاور؛ بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی کے پی حکومت کی نادہندہ نکلی

0
37

پشاور؛ بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی کے پی حکومت کی نادہندہ نکلی.

پشاور میں بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی خیبرپختونخوا حکومت کی نادہندہ نکلی، نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے. کمپنی سے صوبائی حکومت کا 16لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائےکا معاہدہ طے پایا تھا۔ نگراں وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے. نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر اب بھی ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جلاؤ گھیراؤ کیسز،24 ملزمان عدالت پیش، فیاض چوہان کا بھانجا مقدمہ سے ڈسچارج
قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس،جعلی ڈگری والے ملازمین کو بحال نہ کرنے کی ہدایت
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں، بقایات کی ادائیگی سے متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔

Leave a reply