سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ،دھوکہ دہی پر مقدمے کا حکم
دھوکہ دہی، بدیانتی اور فراڈ کی نیت سے سعودی عرب میں نوکری کے ویزوں کا جھانسہ دیکر جمع پونجی لوٹنے والے حاجی عثمان اور اس کے ساتھی قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا،
مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 12 کراچی ساؤ تھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ایس ایچ او ایف آئی اے تھانہ صدر ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو دیا۔ درخواست گزار سلمی نے پٹیشن نمبر 1336/2023لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے داخل کی تھی۔ درخواست گزار سلمی نے عدالت میں کہا کہ میں کافی عرصہ سے سعودی عرب کے شہر جبل مدینہ میں خادمہ کا کام کررہی تھی۔مجھے مدینہ شہر جبل میں محمد نامی شخص ملا جس نے مجھے کہا کہ کام کے لیے پاکستان سے لیبر بلوا دو ۔میں نے محمد کی بات نہیں مانی تو اس نے مجھے کہا کہ میرا پاکستان میں بندہ ہے آپ اس کو لوگ دو وہ ویزے لگوا دے۔ محمد نے مجھے مدینہ شہر میں ویزوں کی تصاویر دکھائی اور حاجی عثمان کے مو بائل نمبر دییے اور رابطہ کرنے کا کہا۔ جب میں پاکستان آئی تو حاجی عثمان نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں حاجی غنی اور قاسم سے رابطہ کروایا۔ حاجی غنی نے اور قاسم نے85 پاسپورٹ حاجی عثمان کو ٹی سی ایس کے ذریعے بجھوائے اور ویزوں کی رقم ہم نے حاجی عثمان کو مختلف موبائل نمبروں پر جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجی ۔
درخواست گزار سلمی نے کہا کہ حاجی عثمان نے قاسم اور غنی کے ذریعے پاسپورٹ اور رقم لینے کے بعد ہمیں جاب لیٹر فراہم کیے حاجی عثمان نے 85 لوگوں کے حاجی غنی اور قاسم کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ بھی گلشن اقبال کی لیبارٹری سے کروائے حاجی عثمان اور اس کے ساتھیوں نے میری کلائنٹ کو جعلی ویزے ، جاب لیٹر اور میڈیکل کرواے جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ایف آئی اے کو احکامات دیئے جائیں وہ ملزمان کے خلاف فیڈرل انویسٹیگیشن ایکٹ 1974 کے رول 5 آ ف انکوائریز رول 2002 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے۔ ملزمان حاجی عثمان ، اس کے ساتھی حاجی غنی اور قاسم سے ویزوں کا جھانسہ دیکر رقم اور پاسپورٹ ہڑپ کرنے ، فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کرکے تمام۔اشیا واپس دلوائی جائیں، ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 12 کراچی ساؤتھ نے پٹیشن سننے کے بعد انکوائری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوے نمٹا دی
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار