پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،چیف الیکشن کمشنر کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

0
29
ecpkhan

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق شوکازنوٹس پر سماعت ہوئی،

تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے کہا اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اس وقت تحریک انصاف کے عہدیدار روپوش اور دفاتر بند ہیں ،نا معلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں ، الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی نے کہا کہ ریکارڈ آپکے اور ہمارے پاس موجود ہے ، انور منصور نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک سے مزید ریکارڈ بھی منگوایا تھا ریکارڈ کی عدم موجودگی پرکیا دلائل دوں؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق ہے، الیکشن کمیشن نے حقائق کی بنیاد پرمرکزی کیس پر حتمی فیصلہ سنا دیا الیکشن کمیشن نے فنڈنگ ضبطگی کا کیس 10 ماہ قبل شروع کیا 10 ماہ بعد بھی آج تک جواب جمع نہیں کرایا گیا ،

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جب پی ٹی وکیل انور منصور نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت پر زمین بہت زیادہ تنگ کردی گئی ہے اس پر الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر ایسے حالات آتے رہتے ہیں اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

Leave a reply