میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کیخلاف مقدمہ کی سماعت

شہزادہ ہیری برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف ثبوت پیش کرنے لندن ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ لندن ہائی کورٹ میں برطانوی میڈیا گروپ ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کے خلاف شہزادہ ہیری کے مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ پریس کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں بلکہ اس کا مقصد مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

شہزادہ ہیری کے علاوہ 100 دیگر شخصیات نے برطانوی میڈیا گروپ پر مقدمہ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ میڈیا گروپ نے 1991 سے لے کر 2011 کے دوران غیرقانونی طور پر فون ہیک کرنے اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے ان کے بارے میں جاسوسی کرکے معلومات جمع کیں تھیں۔ شہزادہ ہیری گزشتہ تقریباً 130 برس کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے پہلے شاہی فرد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل کی خبر کے مطابق بتایا گیا تھا شہزادہ ہیری اگلے ہفتے برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف اپنے مقدمے میں ثبوت پیش کریں گے جبکہ وہ گزشتہ 130 برس میں عدالت کے سامنے پیش ہونے والی برطانوی شاہی خاندان کی پہلی شخصیت ہوں گے۔ شہزادہ ہیری اگلے ہفتے مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کے علاوہ دیگر سو شخصیات کی جانب سے میڈیا گروپ کے خلاف داخل مقدمے کی سماعت ہوگی۔

Shares: