ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس حوالے ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے. ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مقدمہ رشوت ستانی، اور منی لانڈنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے.
FIR 16-2023
ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور مونس الہٰی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات میں اثرورسوخ کے ذریعے کرپشن کی ہے اور مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی ہے جبکہ مونس الہٰی نے اپنے فرنٹ مین عامر سہیل کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاونٹس میں رقوم جمع کروائی تھیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے ملزم عامر سہیل نے زہرہ الہٰی ، مونس الہٰی ، احمد فاران خان، ضیغم عباس، واجد بھٹی اور عامر فیاض کے اکاؤنٹس میں تقریباً 121.65 ملین جمع کروائے ہیں، اور تمام رقوم 2019سے 2022 میں جمع کروائی گئی. تاہم ذرائع کے مطابق مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے، ایف آئی اے کا آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ اور یہ بھی کہ مونس الہیٰ کے خلاف مزید تحقیقات جاری رہیں گی.

Shares: