اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بلوچستان میں 6 کارروائیاں کی ہیں

کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرک سے 400 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی،دوران کارروائی کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر کوئٹہ میں میر احمد روڈ پر واقع فلیٹ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلیٹ سے 40 کلوگرام چرس برآمد کر لی دوران کارروائی کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا

پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 290 گرام مشکوک مواد برآمد کر لیا گیا،چمن کا رہائشی ملزم پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔چمن، پنجگور اور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کی گئی،برآمدشدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

Shares: