شہری پر فائرنگ؛ ملزم پشاور پولیس کے ہاتھوں گرفتار
ترجمان پشاور پولیس کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ تحسین اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ ارمڑ میانہ میں شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے میں ملوث ملزم عادل کا سراغ لگا کرگرفتار کرلیا، ملزم عادل ارمڑ میانہ کا رہائشی ہے جس نے رواں سال 8اپریل کو ارمڑ میانہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے مسمی محمد رسول شدید زخمی کر دیا تھا جوواردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام روپوش ہوا تھا، گرفتار اشتہاری مجرم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے ، جس کے قبضے سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ آلہ ضرر بھی برآمد کرلیا گیا ہے،گرفتار اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جا ری ہے،
جبکہ تفصیلات کے مطابق مجروح محمد رسول ولد غلام رول نے تھانہ ارمڑ پولیس کو رواں سال کے 8اپریل کو رپورٹ درج کرائی کہ منہ زبانی تکرار پر عادل نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ہے،جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ترجمان کے مطابق واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی کی نگرانی میں ایس ایچ ا و تھانہ ارمڑ تحسین اللہ خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے وقتا فوقتا اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری رہا ، جس کے دوران گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر مجرم اشتہاری عادل ولد شاکر کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری عادل نے ابتدائی تفتیش کے دوران زبانی تکرار پر طیش میں اکر محمد رسول ولدغلام رسول کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا، جوواردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام روپوش ہوا تھا، گرفتار اشتہاری مجرم کے قبضے سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ آلہ ضرر بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جس سے مزید تفتیش جا ری ہے