مزید دیکھیں

مقبول

خاتون نے سوکن کو قتل کر کے لاش بوری میں چھپا دی

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ایک افسوسناک...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

ایک موبائل فون کی خاطر جان لے لی، لاہور...

نو مئی واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اوررہائی سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

نو مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اوررہائی سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کو پیش کر دی گئی.

تحر یک انصاف کےچیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی القادرٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد نو مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اوررہائی سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کو پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق9 مئی کے واقعات میں کتنی خواتین ملوث تھیں؟ خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ تیار کرلی گئی اور یہ رپورٹ آئی جی پنجاب نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 شہروں سے 66 خواتین کو گرفتار کیا گیا، لاہور سے 37، فیصل آباد سے 8، راولپنڈی سے 12، گجرات اورچکوال سے ایک ایک، پاکپتن سے دو خواتین اور ملتان سے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کہ 15 خواتین کی شناخت پریڈ کروائی گئی اور 38 خواتین کو ضمانتوں پر رہائی ملی۔

یاد رہے کہ 9 مئی سے متعلق مذمتی قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9 مئی کو تمام حدود پار کردیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت کارروائی مکمل کی جائے، ملزمان کے خلاف کارروائی میں ایک دن کی تاخیر بھی نہ کی جائے، ان کی جماعت کے کارکن اور رہنما بھی کارروائیوں سے لاتعلقی اختیار کررہے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق شرپسندوں کیخلاف کارروائی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پر کارروائی کا اختیار افواج کو حاصل ہے، پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، دفاعی فورسز کا حق ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزائیں دیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra